اقرا کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست
لاہور(پ ر)اقرا کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست میں شرکا نے سورہ محمد کی آیت 18 پر گفتگو کی،لاہور پریس کلب میں منعقدہ نشست کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ شرکا نے تفسیر عثمانی کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقل مند و دانا وہی ہے جو اللہ کی عطا کردہ مہلت اور نشانیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نصیحت حاصل کر لے اور اپنی نجات کا سامان پیدا کر لے،فیصلہ کن گھڑی آنکھین کھولنے کے لیے کافی ہو گی مگر تب نصیحت حاصل کرنا عبث و بیکار ہو گا۔آخر میں مرحوم ارکان پریس کلب کے لیے مغفرت اور بیمار ارکان کے لیے دعائے صحت کی گئی۔
