پنجاب پولیس سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کا 8 واں بیج مکمل
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کے یوتھ انگیجمنٹ پروگرام باقاعدگی سے جاری ہیں، اسی سلسلے میں پنجاب پولیس سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کا 08 واں بیج مکمل ہو گیا ہے جس کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ لاہور گریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل(ر) محمد خلیل ڈار، فیکلٹی ممبرز ڈاکٹر کوثر پروین اور محمد شہروز ملک نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
پنجاب پولیس کے آٹھویں بیج میں لاہور گریعن یونیورسٹی کے بی ایس ڈیجیٹل فرانزک اور سائبر سکیورٹی کے 34 طلبا و طالبات نے انٹرن شپ مکمل کی ہے۔ انٹرن شپ میں شامل طلبا کو گروپس میں 05 ہفتے دورانئے کیلئے مختلف فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ منسلک کیا گیا، آئی ٹی، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سیف سٹی اتھارٹی اور انویسٹی گیشن برانچ میں عملی پولیسنگ امور بارے آگاہی دی گئی، طلبا و طالبات کو فیلڈ پولیسنگ، انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس بارے آگاہ کیا گیا۔ انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات نے اپنے مشاہدات پر مبنی پریزینٹیشن پیش کیں اور مختلف تجاویز دیں، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے خطاب میں کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویعن کے مطابق پنجاب پولیس یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے ساتھ موثر کوارڈی نیشن کو فروغ دے رہی ہے-انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، آپریشنز اور چیلنجز سے بھرپور آگاہی حاصل ہوئی ہے، وائس چانسلر میجر جنرل محمد خلیل ڈار (ریٹائرڈ) نے یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے لیے لرننگ کا بہترین موقع فراہم کرنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں و دفاتر کا وزٹ بھی کروایا گیا۔
