3 رکنی چور گینگ گرفتار، موٹرسائیکلیں، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے 3 رکنی رجب موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ رجب، اظہر اور واجد کو گرفتار کر کے ان سے 5 موٹر سائیکلیں، کٹر، پلاس، 2 پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش غیر قانونی پارکنگ، بازروں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا جبکہ ان سے برآمد شدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔
