6سالہ بچے کے اغواء کا ڈراپ سین، باپ نے قتل کر کے نعش دفنادی 

  6سالہ بچے کے اغواء کا ڈراپ سین، باپ نے قتل کر کے نعش دفنادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقہ میں سگے باپ نے اپنے ہی 6 سالہ بیٹے کو قتل کردیاملزم قتل کے بعد بچے کے اغواء کا ڈرامہ رچاتا رہا ملزم نے خود ہی اپنے بچے کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کروایا تھاملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیکر دوسری شادی کی تھی،پولیس ذرائع کے مطابق دوسری شادی سے ملزم کی ایک بیٹی ہے جو قوت گویائی سے محروم ہے،ذرائع کے مطابق سوتیلی ماں نے عبدالرحمان پر اپنی بیٹی سے بداخلاقی کا الزام لگایا،بیوی کے الزامات پر غلام مجتبیٰ نے بیٹے پر تشدد کیا جس کے باعث وہ چل بسا۔غلام مجتبیٰ نامی شخص نے تھانہ باغبانپورہ میں اپنے بیٹے کے اغوا ء کا مقدمہ درج کروایا کہ میرا بیٹا 6 سالہ عبدالرحمان سکول پڑھنے گیا مگر سکول نہیں پہنچا۔  پولیس نے شک گزرنے پر باپ سے تفتیش شروع کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیاغلام مجتبیٰ نے اپنے بیٹے عبدالرحمان کو قتل کرکے لاش اپنی ورکشاپ میں دفنا دی۔ 

مزید :

علاقائی -