کوڑا پھینکنے کے تنازع پر تشدد سے 65سالہ شخص جاں بحق 

    کوڑا پھینکنے کے تنازع پر تشدد سے 65سالہ شخص جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں کوڑا پھینکنے کے تنازع پر محلہ داروں نے تشدد کر کے 65سالہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں کوڑا پھینکنے پر معمولی تلخ کلامی پر اللہ دتہ، پرویز، قاسم نے 65سالہ امیر علی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے مقتول کے بیٹے زاہد علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اللہ دتہ، پرویز، قاسم کیخلاف فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیکر چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔ 

مزید :

علاقائی -