گوجرہ، ٹریفک حادثات‘ماں بیٹا جاں بحق،خواتین سمیت6افراد زخمی
گوجرہ) نمائندہ خصوصی (ٹریفک کے مختلف حادثات میں ماں بیٹا جاں بحق، خواتین سمیت6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 348 ج ب مقبول پور کا 18 سالہ طیب حسین اپنی والدہ 45 سالہ عشرت بی بی اور 22 سالہ بہن انعم ارشد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گوجرہ شہر کی طرف آ رہا تھا کہ موچی والا روڈ پر چک نمبر 354 ج ب قادر آباد کے قریب سڑک پر کھڑی مکئی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے طیب حسین اور اسکی والدہ عشرت بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ شدید زخمی انعم کو ریسکیو 1122 کے اہلکارو ں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیاجسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مخدوش حالت کے پیشِ نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا ۔
پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء
