ایشیا ء کپ اور سہ فریقی سیریز، قومی انڈر 19ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی
لاہورر(سپورٹس رپورٹر)سعد بیگ کی قیادت میں قومی انڈیر19 ٹیم 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز اور ایشیامیں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی، قومی ٹیم 13 نومبر کو افتتاحی میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات کا مقابلہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس کا فائنل 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔انڈر-19 ایشیاکپ میں پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جہاں قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں 30 نومبر کو بھارت سے مقابلہ کرے گی، دو اور چار دسمبر کو اس کا مقابلہ متحدہ عرب امارات اور جاپان سے ہوگا۔ سیمی فائنلز چھ دسمبر کو اور فائنل آٹھ دسمبر کو ہوگا۔پاکستان کا اسکواڈ میں کپتان سعد بیگ، عبدالسبحان، علی رضا، فہم الحق، فرحان یوسف، ہارون ارشد، حسن خان، محمد احمد، محمد حذیفہ، محمد ریاض اللہ، نوید احمد خان، شاہ زیب خان، طیب عارف، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔سینئر کھلاڑیوں نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ قومی ٹیم شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
