کرنل(ر) آغا شاہد ہارون انتقال کر گئے

   کرنل(ر) آغا شاہد ہارون انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

علی پور چٹھہ(ناصراقبال کٹرا) سپوت علی پورچٹھہ کرنل(ر) آغا شاہد ہارون گزشتہ روز ہسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم نے78 سال عمر گزاری ہے۔ ان کے والد آغا بہاولدین آزادی پاکستان کے وقت تھانہ علی پورچٹھہ میں انچارج تھے۔آغا شاہد ہارون1971ء کی جنگ میں غازی رہے۔ان کے بڑے بیٹے آغا شجر عباس ڈی ایس آر پاک رینجرزسے حال ہی میں ریٹائرڈہوئے تھے۔

 ان کے چھوٹے بیٹے میجر آغا ثمر عباس 2019 میں سمندر پر فوجی مشقوں میں جمپنگ کے دوران چٹان سے سر ٹکرانے سے جام شہادت نوش کر گ?ے تھے۔مرحوم آغا شاہد ہارون کو علی پورچٹھہ جامع مسجد باب العلم سے محلقہ قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -