چائینز کمپنیز کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر ہے ہیں: سلیم حیدر 

  چائینز کمپنیز کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر ہے ہیں: سلیم حیدر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار اقبال پہنچنے پرپاک بحریہ کے چاک و چوپند دستے نے گورنر پنجاب کو گارڈ آف آ نر پیش کیا۔اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازاں گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام آٹھویں پاکستانی صنعتی نمائش 2024 کا ایکسپو سینٹر لاہور میں افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ   پاکستان کے چائنہ کے ساتھ ہمیشہ قریبی گہرے تعلقات رہے ہیں، آٹھویں پاکستانی صنعتی نمائش تجارتی اور تعلیمی شعبہ کے حوالے سے بہت بڑی کامیابی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم پاکستان میں چائنیز کمپنیز کوتجارت اور امپورٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں۔ وطن عزیز میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 100 سے زیادہ چائنیز کمپنیوں کا پاکستان میں آنا وطن عزیز پر بھرپور اعتماد اور پر امن ہونے کا مظہر ہے،انہوں نے اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی کاوشوں کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔ گورنر پنجاب وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کے ہمراہ آٹھویں پاکستانی صنعتی نمائش کے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن میں ٹکٹ گھرکے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی  گورنر پنجاب نے کہا کہ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دھرتی کا ناسور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام قوم یکسو ہے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -