عمران کی رہائی کیلئے امریکہ سے کال آنے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں: عطاء تارڑ

  عمران کی رہائی کیلئے امریکہ سے کال آنے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں: عطاء تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا، میں نہیں سمجھتا عمران خان کی رہائی کیلئے امریکہ سے کال آئے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو اور ایک انٹرویو میں کیا۔ لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نفرت اور انتشار پیدا کر کے بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، ہم دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھا تعلق رکھنے کے خواہاں رہے ہیں، آج افکارِ اقبال پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، کلامِ اقبال مسلم امہ کو متحد کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ماضی میں نوازشریف کو کال آئی تھی کہ ایٹمی دھماکے نہ کریں، نوازشریف نے کال کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے، امریکہ سے کال آنیوالی مضحکہ خیزباتیں کی جارہی ہیں، میرے سامنے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے لوگ 4 کنٹینرہٹا نہیں سکتے تو تحریک کیسے چلائیں گے، کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، سب افواہیں ہیں، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پرآچکی ہے، معاشی حالات دن بدن بہترہورہے ہیں۔بلاول بھٹو کی جوڈیشل کمیشن کے قیام پرذاتی رائے تھی، عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ طالبان کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی واپس لائے۔ آج وہی لوگ حملے کر رہے، کوئی سیاسی لیڈر یا سیاسی جماعت پاکستان سے بڑی نہیں، کچھ چیزیں سیاست اور سیاسی معاملات سے بالاتر ہونی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں دوست ممالک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ وزیراعظم نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے بہت کام کررہے ہیں۔ کے پی کے میں مہنگائی پر کوئی کام نہیں ہو رہا۔ 26 ویں آئینی ترمیم پر وکلا نے مہر لگائی، حامد خان جو آج اعتراض اٹھا رہے ہیں انہوں نے ایک دن بھی کھل کر مخالفت نہیں کی۔ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا  خاتمہ کریں گے۔ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے سوال پر عطا تارڑ نے کہا کہ اگرانگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل سکتی ہیں توبھارتی ٹیم کیوں نہیں، بھارت کو کرکٹ میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، چمپیئنزٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔ بھارت کی طرف سے باضابطہ کوئی پیغام نہیں آیا، سارے میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، بھارت اگر نہیں کھیلتا توان کی مرضی ہے۔

 عطا تارڑ

مزید :

صفحہ اول -