گرین ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، خاتون سمیت 5ڈاکوہلاک، ایس ایچ او، کانسٹیبل زخمی 

            گرین ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، خاتون سمیت 5ڈاکوہلاک، ایس ایچ او، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کر ائم رپورٹر)گرین ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خاتون ڈاکو اپنے 4ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئی اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایس ایچ او گرین ٹاؤن خرم شہزاد اور کانسٹیبل آصف شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون کے علاقے پیر بازار کے قریب فیروز کالونی میں ایک گھر میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اس دوران ڈاکوؤں نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ شروع کردیاور پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار ڈاکو موقع پر ہلاک ان کی ساتھی خاتون اقرا خان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ تین فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق مقابلے میں مارے جانیوالے ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، جس گھر میں ملزمان مقیم تھے دوران تلاشی وہاں سے جدید اسلحہ اور گولیوں سے بھرا تھیلا برآمد کیا گیا اور فرار تین ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ناکہ بندی کردی۔ مرنیوالے ڈاکووں کی شناخت گینگ لیڈر رضوان ولد اکبر، علی رضا، زین اور علی کے نام سے ہوئی۔ ملزمان نے چند روز قبل انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی واردات کی تھی اور بینک سے رقم لیکر جانیوالے کار سوار کو روک کر لوٹا تھا یہ ڈکیت گروہ پولیس یونیفارم اور سرکاری اداروں کی وردیوں میں وارداتیں کرتا تھا اور ایک ہفتے میں بنک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹنے کی تین وارداتیں کرچکا تھامقابلے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 9 نومبر کی علی الصبح تقریبا 4 بجے ایس ایچ او گرین ٹاون کو اس کے سب انسپکٹر وسیم نے اطلاع دی کہ فیروز پارک فیز 2 ہاؤس نمبر 29/A میں سات، آٹھ ڈاکو بھاری اسلحہ کے ساتھ موجود ہیں، ایس ایچ او گرین ٹاون خرم شہزاد فوراً سب انسپکٹر وسیم کیساتھ موقع پر پہنچا، ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دوسری منزل سے کلاشنکوف سے فائر کیے جس سے ایس ایچ او گرین ٹاون خرم اور کانسٹیبل آصف زخمی ہو کر گر پڑے جن کو سرکاری گاڑی پہ فوری جناح اسپتال شفٹ کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔ 

ڈاکو ہلاک 

مزید :

صفحہ اول -