تھل میلہ، تحصیل چوبارہ میں چہل پہل، فوڈ سٹالز پر لوگوں کا رش
کوٹ سلطان،چوک اعظم(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)تھل جیپ ریلی و میلہ کے تیسرے روز تحصیل چوبارہ کے ریگزار (بقیہ نمبر5صفحہ7پر)
تھل میں چہل پہل رہی۔مرد و خواتین اور بچوں نے فراٹے بھرتی گاڑیوں کا نظارہ کیا جبکہ جلیبی،چائے،پکوڑے ودیگر فوڈ سٹالز پر بھی بے پناہ رش رہا۔میلہ کا باقاعدہ افتتاح تلاوت، نغت، قومی ترانہ اور پرچم لہرانے سے کیاگیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مہر اسلم سمرا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شبیر احمد،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرا،بشارت رندھاوا، نواب آف جھنگ قاسم سرگانہ،صدر پریس کلب محسن عدیل، جنرل سیکرٹری خالد شوق و دیگر ضلعی افسرموجود تھے۔
