تھل جیپ ریلی کا تیسرا مرحلہ مکمل،53ریسرز کا حصہ
مظفرگڑھ،کوٹ ادو، چوک اعظم (خبر نگار،نیوز رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مظفرگڑھ میں جارنویں چار روزہ تھل جیپ(بقیہ نمبر7صفحہ7پر)
ریلی کا تیسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔سٹاک کیٹیگری راؤنڈ میں 53 جیپ ریسرز نے حصہ لیا۔سموگ کی وجہ سے 195 کلومیٹر کے ٹریک کو شارٹ کرکے 105 کلومیٹر تک محدود کیا گیا، مظفرگڑھ میں نویں چار روزہ تھل جیپ ریلی کا تیسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوچکا ہے۔تیسرے مرحلہ میں سٹاک کیٹیگری کی گاڑیوں کے مقابلے منعقد ہوے۔48 مرد ریسرز اور 5 خواتین جیپ ریسرز نے ریس میں حصہ لیا۔سب سے پہلے ٹریک پر سید آصف امام کی گاڑی روانہ ہوئی۔ٹریک پر سموگ کی وجہ سے ٹی ڈی سی پی کو 195 کلومیٹر کے ٹریک کو شارٹ کرکے 105 کلومیٹر تک محدود کرنا پڑا،تھل جیپ ریلی کو دیکھنے کیلیے مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور قریبی اضلاع سے شائقین کی بڑی تعداد چھانگا مانگا ٹیلے پر پہنچی،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے،شائقین کی دلچسپی کیلیے کبڈی میچ کے ساتھ ساتھ بگھی بائیکس کے مقابلے بھی منعقد ہوے،بگھی ریس کیلئے40 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا جس پر سب سے پہلے ندیم خان کی بگھی روانہ ہوئی،اور 4 بگھیوں نے ریس میں حصہ لیا،ریس میں حصہ لینے والے ریسرز کے حتمی نتائج کا اعلان 10 نومبر کو فیصل اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں کیا جاے گا۔ قبل ازیں ریجنل آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز نے مقابلوں کا افتتاح کیا اور ٹریک پر پہلی گاڑی کو روانہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قرا العین اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور حسین کی چھانگا مانگا ٹیلہ کا دورہ کیا اور فلیگ آف کر کے گاڑیوں کو ٹریک پر روانہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ العین میمن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق 3 اضلاع کی عوام کو صحت مند تفریح فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام کی بھرپور شرکت نے تھل جیب ریلی کو چار چاند لگا دئیے۔ عوام کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر تفریحی پروگرام بھی ترتیب دئیے گئے ہیں۔چھانگا مانگا ٹیلہ پر کبڈی میچ۔ گھڑڈانس اور رسہ کشی کے مقابلے بھی منعقد کرائے جا رہے ہیں۔
