کوئٹہ دھماکہ جےسی یہ کارروائیاں  تقسیم کے سوا کچھ نہیں  کرتیں، برطانوی ہائی کمشنر

    کوئٹہ دھماکہ جےسی یہ کارروائیاں  تقسیم کے سوا کچھ نہیں  کرتیں، برطانوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانےٹرنگ ڈےسک) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں تقسیم کے بیج بونے کے سوا کچھ نہیں کرتیں۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کوئٹہ دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پربہت دکھ ہواہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میری ہمدردیاں دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، برطانیہ دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ کارروائیاں تقسیم کے بیج بونے کے سوا کچھ نہیں کرتیں۔ 

برطانوی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ اول -