پی آئی اے کی نجکاری، مفتاح اسماعیل کھل کر بول پڑے

Nov 10, 2024 | 11:57 AM

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو  کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کبھی نجکاری کے حامی نہیں رہے، تمام بولی دہندگان کو چھوڑ کر ایک بولی دھندہ کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے سے نجکاری کے پورے عمل کو نقصان پہنچا۔

پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سابق نگران وفاقی وزیربرائے نجکاری فواد حسن فواد نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
یاد رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 85 ارب روپے کی پیشکش کی تھی تاہم صرف ایک بولی دہندہ نے 10 ارب روپے کی بولی لگائی، حکومت نے 10 ارب روپے کی بولی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو کوڑیو ں دام فروخت نہیں کر سکتے۔  

مزیدخبریں