ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوت قبول کر لی ، بدھ کو جوبائیڈن سے ملاقات ہو گی

Nov 10, 2024 | 12:06 PM

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی دعوت کو قبول کر لیا، ملاقات بدھ کی صبح 11 بجے اوول آفس میں ہو گی۔

یاد رہے کہ 5 نومبرکو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ موجودہ نائب صدرکملا ہیرس کوشکست دینے کے بعد 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔

مزیدخبریں