بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو کانفرنس میں شرکت کیلئے ویزا دینے سے انکار

Nov 10, 2024 | 05:43 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
صدر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے مطابق3 رکنی پاکستانی وفد نے نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایئرٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس 9 تا11 نومبر نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔
پاکستانی وفد نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزے کیلئے درخواست دی تھی۔

مزیدخبریں