بلوچستان کے اپوزیشن لیڈر کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل

بلوچستان کے اپوزیشن لیڈر کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل
بلوچستان کے اپوزیشن لیڈر کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سردار یار محمد خان رند نے ہائیکورٹ سے سنائی گئی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔سردار یار محمد رند نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف امام دین کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے جو وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان کے خلاف بنایا۔ ان کا تعلق ایک سیاسی قبیلے سے ہے، جان کو خطرہ ہے اور ان کو قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں نہیں اور وہاں بغاوت جیسے حالات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں ان کا عدالت میں پیشی کے لیے بلوچستان جانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کے لیے جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان کی عدالتوں نے ان حالات کے باوجود انہیں غیرحاضری میں سزا سنا دی۔ درخواست گزار کے مطابق انہیں یہ سزا غلط شہادتوں کی بنیاد اور غیرحاضری میں سنائی گئی جو قانون کے منافی ہے اس لیے سپریم کورٹ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرکے ان کی اپیل کی سماعت کرے۔

مزید :

کوئٹہ -