کپتان کے خلاف بیان دینے پر رزاق کو شوکاز نوٹس جاری

کپتان کے خلاف بیان دینے پر رزاق کو شوکاز نوٹس جاری
کپتان کے خلاف بیان دینے پر رزاق کو شوکاز نوٹس جاری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا سے وطن واپسی پرکپتان اورانتظامیہ کے متعلق بیان دینے پرآل راو¿نڈر عبدالرزاق کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کے بعد وطن آمد پر عبدالرزاق نے سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں نہ کھلا نے کا ذمہ دار کپتان محمد حفیظ کو قرار دے کر ناراضگی کا اظہار کیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیںشوکاز نوٹس جاری کیا ہے اور 14 روز میں جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : کھیل