ملالہ کے سرمیں لگنے والی گولی کندھے تک پہنچ گئی: سیکرٹری صحت
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری صحت خیبرپختونخواہ نے کہاہے کہ ملالہ کے سر میں لگنے والی گولی کندھے تک پہنچ گئی ہے ۔ نجی چینل کے مطابق صوبائی سیکرٹری صحت نے بتایاکہ ملالہ کو لگنے والی گولی نکالنا مشکل نہیں لیکن بڑھتی ہوئی سوجن کی وجہ سے مشکلات ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ رات بھر ڈاکٹروں کی ٹیمیں مریضہ کے معائنے میں مصروف رہیں اور سوجن کم کرنے کے لیے پروسیجر کرتی رہیں ۔