کراچی :پرتشددواقعات میں چھ افرادجاں بحق،ایک زخمی

کراچی :پرتشددواقعات میں چھ افرادجاں بحق،ایک زخمی
کراچی :پرتشددواقعات میں چھ افرادجاں بحق،ایک زخمی

  

  کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں سے تین بوری بند لاشیں ملی ہیں جبکہ تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور لاش سڑک پر پھینک دی گئی جبکہ سائٹ انڈسٹریل ایریا فیکٹری کے مزدوروں نے پولیس کو کچرا کنڈی پر پڑی ہوئی لاش کی اطلاع دی پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر بوری بند لاش سول ہسپتال منتقل کردی۔اُدھر گارڈن کے علاقے میں مرزا اآدم خان روڈسے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ شیر شاہ میں شاہین ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاجسکی ابتدائی طور پر شناخت معلوم نہیں ہوسکی اورلانڈی بابر مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاہے۔نارتھ ناظم آباد میں فائیو سٹار چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

مزید : کراچی