دوہری شہریت رکھنا جرم نہیں،صرف پارلیمنٹرین پر قدغن ہے: شہباز شریف

دوہری شہریت رکھنا جرم نہیں،صرف پارلیمنٹرین پر قدغن ہے: شہباز شریف
دوہری شہریت رکھنا جرم نہیں،صرف پارلیمنٹرین پر قدغن ہے: شہباز شریف

  

 لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین میں دوہری شہریت رکھنا کوئی جرم نہیں تاہم پارلیمنٹ میں دوہری شہریت کے حوالے سے قدغن موجود ہے اوراس حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق ہی عمل ہونا چائیے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے ملالہ یوسف زئی پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملالہ کے علاج کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی،وہ قوم کا سر مایہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ پنجاب حکومت نے بہت سے معاہدے کیے ہیں، اور ہر حوالے سے یہ دورہ پنجاب کے لیے مفید تھا۔ 

مزید : لاہور