ملالہ آئی سی یو منتقل ،علاج کے لیے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ موخر

ملالہ آئی سی یو منتقل ،علاج کے لیے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ موخر
ملالہ آئی سی یو منتقل ،علاج کے لیے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملالہ یوسف زئی کی حالت قدر ے بہترہونے پر اُنہیں آئی سی یو میں منتقل کردیاگیاہے جبکہ فی الحال بیرون ملک منتقلی کا پروگرام موخر کردیاگیاہے ۔منگل کی رات کو ہونیوالے آپریشن میں گولی نکال لی گئی ہے اور حالت قدرے سنبھلنے پر مریضہ کو آئی سی یو میں منتقل کردیاگیاہے ۔میڈیکل بورڈ کااجلاس ختم ہوگیاہے جس نے فی الحال بیرون ملک منتقلی کا پروگرام موخرکردیاہے اورآئندہ اجلاس جمعہ ہوگاجس میں ملالہ کی صحت بارے غوروفکر کی جائے گی ۔دوسری طرف نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ملالہ کے پاسپورٹ پر دبئی اور برطانیہ کا ویزہ لگ گیاہے جبکہ اُن کے والد ضیاءالدین کے پاسپورٹ میں توسیع کردی گئی ہے ۔صدر کی ہدایت پر پی آئی اے بوئنگ 737کو ایئرایمبولینس بناکر پشاورایئرپورٹ پہنچادیاگیاجو اجازت ملتے ہی ملالہ کو بیرون ملک منتقل کردے گاتاہم ملالہ کے والدین کو تمام سفری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید :

پشاور -