ملالہ سخت حالات میں موقف پر ڈٹی رہی: اقوام متحدہ

ملالہ سخت حالات میں موقف پر ڈٹی رہی: اقوام متحدہ
ملالہ سخت حالات میں موقف پر ڈٹی رہی: اقوام متحدہ

  


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی بہادر بچی ہے جو تعلیم کو عام کرنے کیلئے طالبان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی۔ انہوں نے ملالہ اور ساتھی طالبات پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جلد صحت یاب کیلئے دعا کی۔ اقوام متحدہ کی بچوں کیلئے خصوصی نمائندہ زیرویوجی کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی سخت ترین حالات میں اپنے موقف پر ڈٹی رہی اور کسی خوف کے بغیر تعلیم اور امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کا کہنا ہے کہ تعلیم تمام بچوں کا بنیادی حق ہے، پاکستان تحریک طالبان کو بچیوں سے یہ حق چھیننے کا کوئی حق نہیں۔

مزید : بین الاقوامی