نمونیا کے خلاف مہم، پاکستان جنوبی ایشیاءکاپہلا ملک بن گیا

نمونیا کے خلاف مہم، پاکستان جنوبی ایشیاءکاپہلا ملک بن گیا
نمونیا کے خلاف مہم، پاکستان جنوبی ایشیاءکاپہلا ملک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نمونیا کی بیماری کے خلاف مہم شروع کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جبکہ اس مہم کے دوران 55 لاکھ بچوں کو نمونیا سے بچاﺅ کیلئے ویکسین دی جائے گی۔ نمونیا کے خلاف یہ مہم یونیسیف کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے جس کا آغاز اس ہفتے وسطی پنجاب میں جبکہ سال کے آخر میں سندھ اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔ یونیسیف کے ترجمان ذیشان سہیل کے مطابق ہر سال پاکستان میں 5 سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 25 ہزار بچے جاں بحق ہوجاتے ہیں جن میں سے 19 فیصد اموات نمونیا کے باعث ہوتی ہیں۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -