پی آئی اے چند ماہ میں منافع بخش بن جائے گی: جنید یونس

پی آئی اے چند ماہ میں منافع بخش بن جائے گی: جنید یونس
پی آئی اے چند ماہ میں منافع بخش بن جائے گی: جنید یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ائیرلائن نے سوات کیلئے گزشتہ 5برس سے معطل کمرشل آپریشنز بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سوات کیلئے پہلی تجرباتی کمرشل پرواز اسلام آباد سے آج صبح روانہ ہوئی، اے ٹی آر طیارے کی اس پرواز نے سیدو شریف تک کا سفر 35 منٹ میں طے کیا جس میں جنید یونس بھی سوار تھے۔ سوات پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ابتدائی طور پر اسلام آباد اور پشاور سے سیدو شریف کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایم ڈی پی آئی اے کا کہنا تھا کہ حج آپریشن کے دوران ساڑھے 9 ارب روپے کی بچت ہوئی، برمنگھم، بارسلونا، مڈل ایسٹ اور کوالا لمپور کیلئے پروازیں بڑھانے پر غور کررہے ہیں جبکہ قندھار، عراق کے شہر نجف اور ایران کے شہر مشہد کیلئے پروازیں شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو چند ماہ میں منافع بخش ادارہ بنادیا جائے گا۔

مزید :

بزنس -