ملالہ پر حملہ اسلام اور پشتون کلچر کے منافی ہے، مذمت کرتے ہیں: عمران خان

ملالہ پر حملہ اسلام اور پشتون کلچر کے منافی ہے، مذمت کرتے ہیں: عمران خان
ملالہ پر حملہ اسلام اور پشتون کلچر کے منافی ہے، مذمت کرتے ہیں: عمران خان

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے سوات کی طالبہ ملالہ اور اس کی ساتھیوں پر حملے پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں پر حملہ غیر اسلامی ہے۔ یہاں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس حملے پر دکھ ہوا جبکہ اس طرح کے حملے پشتون کلچر نہیں بلکہ طالبان کی آڑ میں کئی جرائم پیشہ افراد وارداتیں کر رہے ہیں ۔ تحریک انصاف اس حملے کی مذمت کرتی ہے اور ملالہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے ملالہ کے علاج کیلئے تعاون کی پیشکش بھی کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت تو کی جاتی ہے مگر اس کا حل نہیں بتایا جاتا جبکہ اس کا حل فوجی آپریشن نہیں ہے۔ اگر افغانستان سے امریکہ نکل جائے تو دہشت گردی کا معاملہ حل کیا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لال مسجد اور سوات آپریشن کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خطے میں جنگ جیتنے کیلئے امریکہ کے ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

مزید : قومی