ملالہ پر حملہ، سنی اتحاد کونسل جمعہ کو یوم مذمت منائے گی: صاحبزادہ فضل کریم

ملالہ پر حملہ، سنی اتحاد کونسل جمعہ کو یوم مذمت منائے گی: صاحبزادہ فضل کریم

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل نے سوات کی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور اس کی ساتھیوں پر حملے کی مذمت کی ہے اور 12 اکتوبر کو ملک گیر یوم مذمت منانے کا اعلان کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے جہادی نہیں فسادی ہیں جنہوں نے پورے ملک کو دہشت کی وادی میں دھکیل دیا ہے۔ 

مزید : فیصل آباد