پابندی کے شکارسعید اجمل نے باﺅلنگ ایکشن بہتر بنا لیا

پابندی کے شکارسعید اجمل نے باﺅلنگ ایکشن بہتر بنا لیا

لاہور ( خصوصی رپورٹ) سپن باﺅلر سعید اجمل کا نیا ایکشن منظر عام پر آ گیا ہے۔ ایکشن پر پابندی کے بعد سعید اجمل پہلی بار گیند کراتے نظر آ رہے ہیں۔ نئےایکشن میں سعید اجمل کا بازو پہلے کی نسبت سیدھا ہے۔ واضع رہے کہ سعید اجمل کو انٹرنیشنل کونسل کی جانب سے ان کے متازع باﺅلنگ ایکشن کے باعث پابندی کا سامنا ہے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا باﺅلنگ ایکشن درست کروانے کیلئے سابق باﺅلر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں جو آج کل سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن درست کروانے کیلئے خوب محنت کر رہے ہیں. - پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد کا کہنا ہے کہ آف اسپنرسعید اجمل کے بالنگ ایکشن میں بہتری آرہی ہے، بورڈ اجمل کوجلد بایومکینکس ٹیسٹ کیلئے بھیجے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی