آئی سی سی کا بورڈ ایگزیکٹیو اجلاس 12اکتوبرکودبئی میں ہوگا

آئی سی سی کا بورڈ ایگزیکٹیو اجلاس 12اکتوبرکودبئی میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (آئی اےن پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بورڈ ایگزیکٹیو اجلاس 12اکتوبرکوآئی سی سی ہیڈکوارٹرز دبئی میں شروع ہوگا۔اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن کریں گے جبکہ آئی سی سی کے رکن ممالک کے بورڈ سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے ۔اجلاس میں بگ تھری کے معاملات آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات سمیت کرکٹ کرپشن کے قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا۔جلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے ۔ اجلاس میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزایافتہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلے کا بھی امکان ہے۔