سمانتھا سٹوسرجاپان ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

سمانتھا سٹوسرجاپان ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

 اوساکا (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سمانتھا سٹوسر جاپان ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا میں جاری خواتین ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سمانتھا سٹوسر نے ہم وطن جرمیلا گاجڈوسوا کے خلاف پہلے سیٹ میں 7-6(7-4) سے کامیابی حاصل کی دوسرے سیٹ میں مقابلہ 1-0 تک پہنچا تھا کہ جرمیلا گاجڈوسوا فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں اور مقابلے سے دستبردار ہوگئیں اور سمانتھا سٹوسر نے بآسانی ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی