زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

ہرارے (سپورٹس ڈےسک) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ زمبابوین ٹیم دورے کا آغاز تین روزہ وارم اپ میچ سے کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 اکتوبر تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 نومبر تک شیخ ابو ناصر سٹیڈیم، کھلنا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 نومبر تک ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر، دوسرا 23 نومبر، تیسرا 26 نومبر، چوتھا 28 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی