بیڈمنٹن کا کھیل 2020ءمیں پیرا لمپکس گیمز سے ڈیبیو کرے گا

بیڈمنٹن کا کھیل 2020ءمیں پیرا لمپکس گیمز سے ڈیبیو کرے گا

 برلن (سپورٹس ڈےسک) انٹرنیشنل پیرا لمپکس کمیٹی (آئی پی سی) نے بیڈمنٹن کو پیرا لمپکس گیمز میں شامل کر لیا اور یہ کھیل 2020ءمیں جاپان میں شیڈول میگا گیمز سے ڈیبیو کرے گا۔ آئی پی سی نے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اس کھیل کو پیرا لمپکس گیمز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیڈمنٹن کا کھیل ایشیا میں بہت مقبول ہے اور یہ پہلے سے اولمپکس گیمز کا حصہ ہے تاہم پہلی بار اسے پیرا لمپکس گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی پی سی کے صدر فلیپ کراوین نے اپنے بیان میں کہا کہ بیڈمنٹن کو پیرا لمپکس گیمز کا حصہ بنانے کیلئے ہمیں بہت ساری درخواستیں موصول ہوئی اور ہم نے کافی غوروحوض کے بعد باہمی مشاورت سے اسے گیمز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، 16 کھیلوں کی شمولیت کا فیصلہ ہم پہلے ہی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی سی کا اگلا اجلاس آئندہ برس جنوری میں ہو گا جس میں دیگر نئے کھیلوں کی شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی