لاہور، مشکوک باﺅلنگ ایکشن والے باﺅلرز کے ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے

لاہور، مشکوک باﺅلنگ ایکشن والے باﺅلرز کے ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکوک باﺅلنگ ایکشن والے باﺅلرز کے ٹیسٹ مکمل کرلئے۔ جمعرات کو چار باﺅلرز کا ویڈیو ٹیسٹ لیا گیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی نے دس ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل قومی باﺅلرز کو ٹیسٹ کے لئے طلب کیا تھا۔ ان میں صہیب مقصود اور عطا اللہ کا ویڈیو ٹیسٹ مکمل ہوچکا ہے۔ جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے اکیڈمی ہیڈ کوچ محمد اکرم اور جی ایم علی ضیاءکے ہمراہ جمعرات کو چار باﺅلرز کے ایکشن کی ویڈیو بنائی۔ ان میں نیئر عباس، جنید ضیاء، عثمان اور خرم شہزاد شامل تھے۔ جن باﺅلرز کے ایکشن کی ویڈیو بنائی گئی ان میں فراز، جہانزیب، مزمل اور محد ندیم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو ٹیسٹ کے بعد ان باﺅلرز کے ایکشن کا معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد ان کے ایکشن پر کام کرنے کے لئے انہیں دوبارہ اکیڈمی طلب کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی