سری لنکا اور ویسٹ انڈیز اے کے درمیان پہلا چار روزہ میچ کل شروع ہوگا

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز اے کے درمیان پہلا چار روزہ میچ کل شروع ہوگا

 ہمبنٹوٹا (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ کل سے 14 اکتوبر تک ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین اے ٹیم کارلوس براتھویٹ کی قیادت میں سری لنکا میں موجود ہے جہاں وہ 3 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ 11 سے 14 اکتوبر تک ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 18 سے 21 اکتوبر تک ماترا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 سے 28 اکتوبر تک موراتوا میں کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر کو دمبولا میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 3 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 5 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی