نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے 15 سکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے 15 سکواڈ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویلنگٹن (سپورٹس ڈےسک) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز 9 نومبر سے یو اے ای میں شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں کرکٹ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے پہلے ہی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس کے مطابق برینڈن میک کلم کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ فاسٹ باﺅلر ڈگ بریسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں برینڈن میک کلم (کپتان)، ہمیش ردرفورڈ، ٹام لیتھم، کین ولیمسن روس ٹیلر، کورے اینڈرسن، بی جے واٹلنگ، لوک رونچی، جمی نیشم، مارک کریگ، ٹم ساﺅدی، ڈگ بریسویل، نیل ویگنر، ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز نومبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک ابو ظہبی، دوسرا 17 سے 21 نومبر تک دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔