ڈیوڈ فیرراور ٹامس برڈوچ شنگھائی ماسٹرز کے کواٹر فائنل میں پہنچ گئے

ڈیوڈ فیرراور ٹامس برڈوچ شنگھائی ماسٹرز کے کواٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                 شنگھائی(سپورٹس ڈیسک) سپین کے ڈیوڈ فیرر، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ اور فرانس کے جائلز سمنز نے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انگلینڈ کے مایہ ناز ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپیئن اینڈی مرے تیسرے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں جاری مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں ففتھ سیڈڈ سپین کے ڈیوڈ فیرر نے انگلینڈ کے اینڈی مرے کو 2-6، 6-1 اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کروشیا کے آئیو کارلوچ کو سٹریٹ سیٹش میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے جائلز سمنز نے تیونس کے مالک جازیری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایون ڈوڈگ اور مارسیلو میلو فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں کروشین سٹار ایون ڈوڈگ اور ان کے برازیلین جوڑی دار مارسیلو میلو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیرالڈو اور لپسکی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-3، 3-6 اور 10-6 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔