مسلمانوں پر تعصب، انتہا پسندی اور دہشتگردی کا الزام ناانصافی ہے‘مصنف بن افلیک

مسلمانوں پر تعصب، انتہا پسندی اور دہشتگردی کا الزام ناانصافی ہے‘مصنف بن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (این این آئی)امریکا کے معروف اداکار، فلم پروڈیوسر اور مصنف بن افلیک کا ٹی وی پروگرام میں مسلمانوں اور اسلام کا بھرپور دفاع, کہتے ہیں کہ ہمارے لوگوں نے جتنے مسلمان قتل کئے اتنے مسلمانوں کے ہاتھوں ہمارے لوگ نہیں مارے گئے۔امریکا کے معروف اداکار، فلم پروڈیوسر اور مصنف بن افلیک نے ایک ٹی وی پروگرام میں مسلمانوں اور اسلام کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں نے جتنے مسلمان قتل کئے ہیں اتنے مسلمانوں کے ہاتھوں ہمارے لوگ نہیں مارے گئے۔ اس کے باوجود تعصب، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا الزام صرف مسلمانوں پر ہی عائد کیا جاتا ہے جو کہ قطعی ناانصافی ہے۔ بن افلیک حال ہی میں امریکی ٹی وی نیٹ ورک کے ٹاک شو میں میزبان بیل ماہر کے ساتھ شریک گفتگو تھے۔ پروگرام میں امریکی مصنف سام ھرئس بھی شریک تھے۔ سام ہیرس اور میزبانی بیل ماھر دونوں مسلمانوں کے خلاف خوف زہر افشانی کر رہے تھے لیکن بن افلیک نے ان دونوں کے سوالوں کے بھرپور جواب دے کر انہیں خاموش کرا دیا۔ بن افلیک نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو کسی صورت میں دہشتگرد نہیں قرار دیا جا سکتا۔ ایسا کرنا بجائے خود ایک انتہا پسندی ہے۔ پروگرام کے میزبان نے بن افلیک سے پوچھا کہ " جب ہم مسلمانوں کے بارے میں تنقید کرتے

مزید :

کلچر -