لاس اینجلس میں فلم الیگزینڈر کے پریمیئر کی تقریب

لاس اینجلس میں فلم الیگزینڈر کے پریمیئر کی تقریب

لاس اینجلس(آن لائن)امریکی شہر لاس اینجلس میں نئی کامیڈی فلم الیگزینڈر کا ریڈ کارپٹ پریمیئر سجا، فلم کی کاسٹ ایک چھت تلے یکجا ہوگئی۔ہالی ووڈ کے مرکز لاس اینجلس کی رونق عروج پر نئی کامیڈی فلم کے پریمیئر شو نے ریڈ کارپٹ پر میلہ لگا دیا۔جنیفر گارنر اور اسٹیو کیرل سمیت فلم کی تمام کاسٹ نے شرکت کی، فلم کے تجربات شیئر کئے اور یادگار تصویریں بنوائیں، ستاروں کی دلچسپ گفتگو نے ماحول خوشگوار بنادیا۔کامیڈی ڈارمہ فلم الیگزینڈر اینڈ دی ٹیریبل، ہوریبل، نو گڈ، ویری بیڈ ڈے آج سنیما کی زینت بنے گی ۔

مزید : کلچر