عامر خان ”منا بھائی“ سیریز کی نئی فلم میں سرکٹ کا کردار نبھانے کے خواہاں

عامر خان ”منا بھائی“ سیریز کی نئی فلم میں سرکٹ کا کردار نبھانے کے خواہاں

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار عامر خان نے ”منا بھائی“ کے سلسلے کی نئی فلم میں سرکٹ کا کردار نبھانے کی خواہش کا اظہارکردیا۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انوکھی خواہش یعنی منا بھائی کے سلسلے کی اگلی فلم میں سرکٹ کا کردار جو پہلے ارشد وارثی نے ادا کیا ہے کی خواہش کا اظہارکردیا۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ یہ کردار اداکار ارشد وارثی نے بے حد خوبصورتی سے نبھایا اس سلسلے کی تمام فلمیں انہیں بے حد پسند ہیں لیکن سرکٹ کا کردار ان کا پسندیدہ ہے اور وہ یہ کردار نبھانا چاہتے ہیں۔

اداکار عامر خان ان دنوں ” پی کے “ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو جلد ہی ریلیز ہوجائے گی۔

مزید : کلچر