”تینوویڈز مینو“ کے سیکوئل کی عکسبندی کا آغاز ہوگیا

”تینوویڈز مینو“ کے سیکوئل کی عکسبندی کا آغاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلم ”تینوویڈز مینو“ کے سیکوئل کی عکسبندی کا آغاز ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ”تینو ویڈز مینو“ کے سلسلے کی اگلی فلم کی عکسبندی کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔ یہ فلم پہلی فلم کی کہانی کا دوئم حصہ ہوگی۔ فلم میں لیڈ جوڑی اداکار آرمد بھاون اور اداکارہ کنگنا رناوت شادی شدہ زندگی میں چیلنجز سے نمٹتے ہوئی دکھائی دیں گی ۔ فلم میں دھنوش مختصر کردار نبھائیں گے ۔ فلم جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔ بالی وڈ فلم ”تینو ویڈز مینو“ سال 2011ءمیں ریلیز ہوئی۔ فلم میں مرکزی کردار آرمد ھاون اور اداکارہ کنگنا رناوت نے ادا کیا تھا۔

مزید :

کلچر -