یمن :سکیورٹی فورسز اور القا عدہ جنگجوﺅں میں چھڑپیں ، 29ہلاک

یمن :سکیورٹی فورسز اور القا عدہ جنگجوﺅں میں چھڑپیں ، 29ہلاک

  صنعا(آن لائن) یمن میں سیکورٹی فورسز اور القاعدہ جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپوں میں 29 افراد مارے گئے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوﺅں نے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع مختلف سرکاری دفاتر، محکمہ مواصلات اور وزارت تعلیم کی عمارتوں اور اسپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کیے۔یمن کی وزارت داخلہ کے مطابق ان جھڑپوں کے نتیجے میں 15 حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ 14 سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان جھڑپوں کی زد میں آکر 3 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر