جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے یورپی پارلیمنٹ کا رخ کر لیا

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے یورپی پارلیمنٹ کا رخ کر لیا

لندن (بیورورپورٹ)جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کے بعد یورپی پارلیمنٹ کا رخ کر لیا سوشلسٹ گروپ اور کنزرویٹو گروپ کی معاونت سے یورپی یونین کے دیگر ممالک سے ممبران پارلیمنٹ کو لابی کرنے اور کشمیر پر حمایت حاصل کرنے کے لیے تحریک کے عہدیداران ہر ماہ تین دن یورپی پارلیمنٹ کا دورہ کریں گے جبکہ آزاد کشمیر ‘ مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں متحرک انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے حقیقی نکتہ نظر کو اجاگر کرنیوالی شخصیات سے ملاقات کے لیے تحریک کے نارتھ ویسٹ کے چیئرمین سالار ممتاز احمد چشتی آزاد کشمیر روانہ ہو گئے تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی امیدواروں اور ممبران پارلیمنٹ ‘ سیکرٹری جنرل محمد اعظم ‘ لیبر ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سردار عبد الرحمان خان ‘ چوہدری محمد اکرم یوکے انڈی پنڈنٹ ‘ پارٹی کے ارکان اور امیدواروں سے رابطے استوار کریں گے اور امجد حسین مغل کونسلر یاسمین ڈار ‘ کشمیر وپاکستانی تنظیموں سے رابطے قائم کر کے تحریکی پروگراموں میں انکی شرکت اور معاونت کو یقینی بنائیں گے نارتھ ویسٹ سے لیبر یورپی ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے تحریک حق خود ارادیت یورپ کے مستقبل کے پروگراموں میں مسلسل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے یورپی یورنین سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔

 جس میں ہر ملک کے ممبران پارلیمنٹ کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ہمنوا بنانا ضروری ہے اس کے لیے یورپ کے ہر ملک میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو اپنے مقامی ممبر یورپی پارلیمنٹ کو لابی کرنا پڑے گی اور وہ اپنے سوشلسٹ گروپ کے علاوہ دیگر ہم خیال ممبران پارلیمنٹ سے رابطہ کرنے میں تحریک کی معاونت کریں گے ۔

انہو ں نے تحریکی عہدیداروں کی برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کی کاوشوں میں تعاون کرنیوالے تمام کشمیریوں اور پاکستانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ بحثیت ممبر یورپی پارلیمنٹ جہاں اپنی کمیٹیوں اور یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے وہاں عالمی سطح پر جہاں بھی پارلیمنٹ کی نمائندگی کے لیے جائیں گے وہاں کشمیریوں کا کیس بھی پیش کریں گے اس موقع پر تحریکی عہدیداروں خصوصا خواتین رہنماﺅں نے افضل خان ایم ای پی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو کشمیری وفود کی میزبانی کی اور مستقبل کے پروگراموں کی میزبانی کی بھی دعوت دی تحریک کے عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت راجہ نجابت حسین نے کی افضل خان بطور مہمان خصوصی جبکہ سردار عبد الرحمان ‘ سالار ممتاز احمد چشتی ‘ محمداعظم ‘ امجد حسین مغل ‘ یاسمین ڈار ‘ شبانہ عباسی ‘ صبیحہ خان ‘ کلثوم اختر ‘ تعظیم سویز ‘ روبینہ یاسمین میر ‘ ڈاکٹر تسنیم طارق ‘ ریحانہ قریشی ‘ چوہدری محمد اکرم بھی شریک ہوئے

مزید : عالمی منظر