جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے وفد کی رکن برطانوی پارلیمنٹ سے ملاقات

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے وفد کی رکن برطانوی پارلیمنٹ سے ملاقات

لندن(بیورورپورٹ )جموں کشمیر تحریک حق خود اردیت یورپ کے وفد نے رکن برطانوی پارلیمنٹ ڈیلبی ابراہیم کے ساتھ کشمیر ایشو پر اہم ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ‘ امجد حسین مغل ‘ جنرل سیکرٹری محمد اعظم ‘ شبانہ عباسی ‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید کے سیکرٹری شوکت علی بھی موقع پر موجود تھے رکن برطانوی پارلیمنٹ کو تحریک حق خود ارادیت کی کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد اور پروگراموں پر بریفنگ بھی دی گئی

مزید : عالمی منظر