کوالالمپور ، شراب خانے کے باہر دھماکے ‘14زخمی

کوالالمپور ، شراب خانے کے باہر دھماکے ‘14زخمی

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشیاءکے دارالحکومت کوالالمپور میں جمعرات کی صیح ایک شراب خانے کے باہر دھماکے کے نتیجہ میں غیر ملکی سیاحوں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔ کوالالمپور پولیس کے سربراہ تاج الدین محمد عیسیٰ کے مطابق دھماکہ غیر ملکی سیاحوں کے پسندیدہ علاقے بوکیت بنتانگ میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ایک دستی بم کے ذریعے کیاگیا جو شراب خانے کے باہر رکھا گیا تھا۔ پولیس کو دھماکے کی جگہ کے قریب ایک اور دستی بم بھی ملا ہے جو پھٹ نہیں سکا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ جرائم پیشہ گروہوں کی باہمی چیقلش کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔

مزید : عالمی منظر