دنیا کے متعدد ممالک کا ایکواڈور میں تیل کے ذخائر کی دریافت کیلئے 2.12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

دنیا کے متعدد ممالک کا ایکواڈور میں تیل کے ذخائر کی دریافت کیلئے 2.12 ارب ڈالر ...

کیوٹو(اے پی پی) دنیا کے متعدد ملک ” ایکواڈور“ میں نئے تیل کے ذخائر کی دریافت اور تیل کی پیداوار مزید بہتر بنانے کیلئے 2.12ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے۔ ذرزائع ابلاغ کے مطابق چین ، فرانس ، امریکا ، ارجنٹائن اور کولمبیاءایکواڈور سے تیل کی پیداوار میں اضافے کیلئے یہ رقم تیل کے17مختلف ذخائر کو ترقی دینے پر خرچ کریں گے ۔ ایکواڈور کے نائب صدر جارج گلاس نے غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ملک میں نجی شعبے کو مضبوط کرنے میں کافی مدد ملے ہوگی ۔ واضح رہے کہ ایکواڈور اوپیک کا سب سے چھوٹا رکن ملک ہے اور اس کے تیل کے ذخائر کا تخمینہ 4.5 ارب بیرل تک لگایا گیا ہے ۔

مزید : کامرس