مندے کا رجحان، انڈیکس 30ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گیا

مندے کا رجحان، انڈیکس 30ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گیا

کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعدجمعرات کومندا رہا اور کے ایس ای انڈیکس30100اور 30000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں51ارب 97کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.82فیصدزائد جبکہ48.95فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومت مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آٹوموبائل، بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30122پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 124.29پوائنٹس کمی سے 29978.94 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 188کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،179کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں51ارب 97کروڑ1لاکھ 67ہزار 47روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب55ارب 23کروڑ9لاکھ 8ہزار 147روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں12کروڑ33ہزار 30شیئرز رہیں جو گذشتہ روز کے مقابلے میں76لاکھ 73ہزار370شیئرز زائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے مری بریوری کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت24.86روپے اضافے سے 1018.50روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت24.00روپے اضافے سے 954.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت44.50روپے کمی سے855.50جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت27.00روپے کمی سے 823.00روپے ہوگئی۔جمعرات کودیوان موٹرز کی سرگرمیاں 1کروڑ 8لاکھ1ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

 ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے اضافے سے8.80روپے جبکہ پرویز احمد کی سرگرمیاں1کرور3لاکھ37ہزار55 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے اضافے سے3.77روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 152.70پوائنٹس کمی سے 20296.32پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس247.10پوائنٹس کمی سے 48666.54جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 160.90پوائنٹس کمی سے 21930.92پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس