ایئرفرانس کے پائلٹس کی ہڑتال،دو ہفتوں میں 500 ملین یورو کا نقصان

ایئرفرانس کے پائلٹس کی ہڑتال،دو ہفتوں میں 500 ملین یورو کا نقصان

پیرس (آئی اےن پی)ائیر فرانس کو گزشتہ ماہ پائلٹوں کی دو ہفتے کی ہڑتال سے پانچ سو ملین یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ایئر فرانس کے مطابق ، گزشتہ ماہ پائلٹوں کی دو ہفتے کی ہڑتال سے ادارےکو پانچ سو ملین یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی کمپنی ان دو ہفتوں میں سولہ اعشاریہ تین فیصد مسافروں سے محروم رہی جبکہ کارگو پروازوں کو بھی سترہ فیصد منسوخ کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ ایئر فرانس نے مختصر اور درمیانے فاصلے کی پروازوں کے لیے ٹرانس آویہ نامی فضائی کمپنی قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کی مخالفت کرتے ہوئے پائلٹوں نے ہڑتال کر دی تھی۔

مزید : کامرس