وزارت خزانہ کا فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت

وزارت خزانہ کا فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت

 کراچی(اکنامک رپورٹر) وزارت خزانہ نے کھاد فیکٹریوں کو گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی، وزیر خزانہ کا کہنا ہے گیس فراہمی کے لئے گھریلو صارفین پہلی ترجیح ہیں۔ وزیر خزانہ نے وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت پیٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ پاور سیکٹر کے بجائے فرٹیلائزر سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کی جائے، تاہم گھریلو صارفین سب سے پہلے ترجیح ہیںِ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک خرید سیزن میں فصلوں کی بوائی کے لئے کھاد کی قلت کا سامنا ہے، جس کے لئے متعلقہ وزارتوں کے اجلاس میں طلب پوریکرنے کے لئے کھاد کی درآمد کی تجویز پیش کی گئی، جسے وزارت خزانہ نے فرٹیلائزر سیکٹر کے لئے گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مسترد کر دیا، وزیر خزانہ کا کہنا ہے کھاد درآمد کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس فراہم کر کے پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔

مزید : کامرس