غیر فعال قرضوں کی وصولی میں7فیصد کمی

غیر فعال قرضوں کی وصولی میں7فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  کراچی(اکنامک رپورٹر )غیرفعال قرضوں کی وصولی میں سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، بینکوں نے چھ ماہ کے دوران ڈوبے اور پھنسے ہوئے قرضوں کی مد میں بتیس ارب روپے وصول کر لئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری سے جون دوہزار چودہ کے دوران بینکوں نے نان پرفارمنگ لونز کی مد میں صارفین سے بتیس ارب روپے نقد وصول کئے، چھ ماہ کے دوران غیرفعال قرضوں کی وصولی میں سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ سال پہلی ششماہی کے دوران چونتیس ارب روپے وصول کئے گئے تھے، بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے قرضوں کی وصولی کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، جس کے بعد پھنسے ہوئے قرضوں کی وصولی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -